فاروق عبداللہ ایک قد آو رلیڈر :بی جے پی لیڈر

   

جموں : پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کو تاریخ کا مشاہدہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے بھاجپا کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر نے کہاکہ محبوبہ مفتی کو لاشوں پر سیاست کرنا بند کرناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ عوامی نمائندوں کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ اس طرح کے بیانات دیں ۔موصوف صدر نے کہاکہ فاروق عبداللہ قدر آور لیڈر ہیں۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے پریس کلب جموں کے باہر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے لہذا جموں وکشمیر کے عوامی نمائندوں کو آئین پر پوری طرح سے بھروسہ کرنا چاہئے ۔محبوبہ مفتی کی جانب سے بھاجپا کے خلاف سخت بیانات دینے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں رویندر رینا نے کہاکہ محبوبہ مفتی کو لاشوں پر سیاست کرنا بند کرنی چاہئے کیونکہ جو عوامی نمائندے ہوتے ہیں اُنہیں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ محبوبہ مفتی ملک کے خلاف بیانات دے رہی ہیں اور اس کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔