سری نگر: ڈاکٹر فاروق عبداللہ نیشنل کانفرنس کے دوبارہ بلا مقابلہ صدر منتخب ہوئے ہیں۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ ایک بار پھر نینشل کانفرنس کے صدر منتخب ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے صدرتی انتخابات پیر کو یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر نوائے صبح میں منعقد ہوئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر منتخب ہونے کے بعد ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی کے لیڈروں اور اراکین سے خطاب بھی کیا۔