سری نگر ۔ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج شیر کشمیر میڈیکل انسٹی چوٹ صورہ جاکر وہاں عالم الدین اور سیاسی و سماجی شخصیت مولانا مولوی محمد عباس انصاری کی عیادت کی ۔ انہوں نے اس موقعے پر اُن کے تیمارداروں سے بات کی اور ڈاکٹر حضرات سے مولوی صاحب کو بہم پہنچائے جارہے علاج و معالجہ کے بارے میں بھی تفصیلات حاصل کیں۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ مولوی صاحب کے علاج ومعالجہ میں کوئی بھی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں۔ انہوں نے مولوی صاحب کی فوری صحت یابی کے لئے دعا کی۔