فاروق عبداللہ کی سکھ برادری کو مبارکباد

   

سری نگر: جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹرفاروق عبداللہ نے سکھمذہب کے دسویں گروگورو گوبند سنگھ جی کے جنم دن پر ریاست کے عوام خصوصی طور سے سکھ طبقہ کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ مبارکبادی کے اپنے ایک پیغام میں انہوں نے ریاست کی ترقی و خوشحالی ،امن و امان اور موجودہ چیلنجوں سے نجات کیلئے دعا کی اور امید ظاہر کی کہ یہ دن ملک اور ریاست کی ترقی و خوشحالی کیلئے ایک نیا پیغام لیکر آئے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ مبارک موقع ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی قدروں کو مضبوط بنانے میں کافی اہم ثابت ہو گا اور ریاست میں تعمیر و ترقی ، دیرپا امن اور خوشحالی کا ایک نیا پیغام لائے گا۔پارٹی کے اقلیتی سیل کے کنوینیر جگدیش سنگھ آزاد نے انتظامیہ سے اپیل کہ ہے کہ صوبہ جموں اور کشمیر کے سکھ آبادی والے علاقوں خصوصاً گورودواروں کے ارد گرد بغیر خلل بجلی، پینے کے پانی ، صحت و صفائی اور ٹرانسپورٹ کے خاطر خواہ انتظامات دستیاب رکھے جائیں۔