فاروق عبداﷲ کی حراست کو چیلنج کریں گے : این سی

   

Ferty9 Clinic

سرینگر ۔ 16 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) نیشنل کانفرنس نے آج کہاکہ پارٹی جموں و کشمیر میں اپنے صدر فاروق عبداﷲ کی پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتاری کے قانونی جواز کو چیلنج کرے گی ۔ سینئر این سی لیڈر محمد اکبر لون نے یہاں اخباری نمائندوں کو بتایا کہ اس کارروائی کا کوئی جواز نہیں لیکن اگر اُنھوں نے فاروق عبداﷲ کو پی ایس اے کے تحت ماخوذ کیا ہے تو فوری طورپر ہم کیا کرسکتے ہیں۔ ہم عدالتوں سے رجوع ہوں گے ۔ ہمارے پاس دستوری اور قانونی راہیں ہیں ۔ شمالی کشمیر کے ایم پی اکبر لون نے کہاکہ حکومت کا اقدام بدبختانہ ہے اور یہ شرم کی بات ہے کہ فاروق عبداﷲ کو ایسے سخت قانون کے تحت ماخوذ کیا گیا ہے ۔