حیدرآباد ۔ 16 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : فاروق نگر بس ڈپو فلک نما کے سامنے ٹی ایس آر ٹی سی ہڑتالی ملازمین نے دھرنا دیا اور احتجاج کیا ۔ فلک نما پولیس نے تقریبا 15 ملازمین کو گرفتار کرلیا ہے ۔ آر ٹی سی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے تلنگانہ میں آج بس روکو احتجاج کی اپیل کی تھی ۔ ریاست کے تمام بس ڈپوز پر پولیس فورس تعینات کی گئی تھی اور دفعہ 144 نافذ کیا گیا تھا ۔ ہڑتالی ملازمین کے مطالبات کو قبول کرنے کے لیے زور دیتے ہوئے ملازمین نے کہا کہ حکومت کا یہ فرض ہے کہ وہ ان کے مطالبات کو پورا کرے ۔ ہڑتال شروع ہونے کے بعد سے پانچ آر ٹی سی ملازمین نے خود کشی کی ہے ۔۔