فاسٹیگ سالانہ پاس کی دیوالی تحفہ کے طور پر پیشکش

   

نئی دہلی۔ 18اکتوبر (یو این آئی) حکومت نے فاسٹیگ سالانہ پاس کو دیوالی کے موقع پر تحفے کے طور پر استعمال کرنے کا ایک نیا آپشن پیش کیا ہے ، جس کے تحت پورے ملک میں نیشنل ہائی ویز اور ایکسپریس ویز پر سال بھر بلا رکاوٹ سفر ممکن بنایا جا سکتا ہے ۔ایک سرکاری بیان کے مطابق ‘راج مارگ یاترا ایپ ‘ کے ذریعے یہ سہولت دستیاب ہوگی، جس کے تحت یہ پاس ملک بھر کے 1,150 سے زیادہ ٹول پلازوں پر بلا رکاوٹ سفر کو یقینی بنائے گا۔صارفین ایپ میں ’ایڈ پاس‘کا آپشن منتخب کرکے ، وصول کنندہ کی گاڑی کا نمبر اور رابطے کی تفصیلات درج کرکے یہ سالانہ پاس تحفے میں دے سکتے ہیں۔او ٹی پی کی تصدیق کے بعد یہ تحفے میں دیا گیا پاس دو گھنٹے کے اندر گاڑی کے موجودہ فاسٹیگ پر فعال ہو جاتا ہے ۔ اس پاس کی یکمشت قیمت 3,000 روپے ہے اور یہ ایک سال یا زیادہ سے زیادہ 200 ٹول پلازہ کراسنگز تک کے لیے کارآمد ہے ۔یہ پاس اُن تمام غیر تجارتی گاڑیوں کے لیے دستیاب ہوگا، جن کے پاس درست فاسٹیگ موجود ہے ۔ اس پاس سے بار بار ریچارج کرنے کی ضرورت ختم ہو جاتی ہے اور سستا سفر یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ 15 اگست کو شروع کیے گئے فاسٹیگ سالانہ پاس کو زبردست کامیابی ملی ہے ، اور صرف دو مہینوں میں 25 لاکھ سے زیادہ صارفین اس سے جُڑ چکے ہیں۔
فاسٹیگ سالانہ پاس کے ذریعہ اس مدت میں 5.67 کروڑ روپے سے زیادہ کا لین دین ہو چکا ہے ۔