حیدرآباد۔یکم جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) اگر کسی ٹول پلازہ پر فاسٹیگ ریڈنگ مشین غیر کارکرد ہوجائے تو استعمال کنندگان کو کوئی فیس ادا کئے بغیر آگے گذر جانے کی اجازت ہوگی بشرط یہ کہ ان کے پاس کارکرد اور جائز فاسٹ ٹیگ موجود رہتا ہے۔ ایسی گاڑیوں کو ’ زیرو ٹرانزایکشن ‘ رسید بھی جاری کی جائے گی۔ فاسٹ ٹیگ جو گاڑیوں کے ونڈ اسکرین پر چسپاں کیا جاتا ہے 15 جنوری سے تمام قومی شاہراہوں پر لازمی ہوجائے گی۔