کیرا، 4 نومبر (آئی اے این ایس) آسٹریلیا کے اسپنر میٹ کونمین نے کہا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے فاسٹ بولرز پر بھروسہ رکھتے ہیں کہ وہ ہندوستانی اوپنر ابھشیک شرما کو جلد آؤٹ کریں گے، جب دونوں ٹیمیں جمعرات کو گولڈ کوسٹ اسٹیڈیم میں چوتھا ٹی20 کھیلیں گی۔ کونمین نے ابھشیک کو بہت باصلاحیت بیٹر قرار دیتے ہوئے کہا امید ہے زاویئر بارٹلیٹ یا بینی ڈوارشویس ابتدائی اوورز میں ان کا وکٹ حاصل کر لیں گے۔ وہ ابتدا سے ہی جارحانہ کھیلتے ہیں۔ یہ مقابلہ ہندوستان کا گولڈ کوسٹ اسٹیڈیم میں پہلا مردوں کا بین الاقوامی میچ ہوگا، جو بنیادی طور پر اے ایف ایل گراؤنڈ ہے۔ کونمین کے مطابق یہ میدان منفرد ہے، یہاں بڑے اور چھوٹے دونوں کنارے ہیں، اس لیے بولرزکو حکمت عملی کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وکٹ اچھی ہوگی اور میچ ہائی اسکورنگ رہنے کی توقع ہے۔