فاسٹ بولر چمیرا زخمیٹی 20 سیریز سے باہر

   

کولمبو ۔ ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل ہی ایک بڑا کھلاڑی سیریز سے باہر ہو چکا ہے۔ دشمنتھا چمیرا زخمی ہونے کے باعث ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔ یہ نہیں بتایا گیا کہ دشمنتھا چمیرا کہاں زخمی ہیں لیکن یہ واضح ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تینوں میچ نہیں کھیلیں گے۔ دشمنتھا کا اخراج سری لنکا کے لیے بڑا دھکا ہے۔ دراصل چمیراکو ٹی 20 انٹرنیشنل میں اچھا تجربہ ہے اور وہ سری لنکا کے اسٹرائیک بولر بھی ہیں۔ دشمنتھا چمیرا بھی گوتم گمبھیر کے لیے بہت خاص ہیں۔ گمبھیر نے اس کھلاڑی کو 2 کروڑ روپے کی بھاری قیمت پر لکھنؤ سوپرجائنٹس میں جگہ دی تھی اور اس کھلاڑی نے آئی پی ایل 2024 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز میں شمولیت اختیارکی تھی۔ چمیرا کا ٹی20 سیریز سے باہر ہونا ٹیم انڈیا کے لیے کسی اچھی خبر سے کم نہیں ہے کیونکہ اس فاسٹ بولر کا مین ان بلیو کے خلاف اچھا ریکارڈ ہے۔