فاسٹ ٹیاگ اکاونٹ میں اقل ترین رقم کے لزوم سے دستبرداری

   

حیدرآباد۔ نیشنل ہائی ویز اتھاریٹی آف انڈیا نے فاسٹ ٹیاگ ویالٹ کے اکاونٹ میں معمولی رقم جمع رہنے کے قواعد سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔ واضح رہے کہ ابھی تک فاسٹ ٹیاگ اکاوٹ میں اقل ترین رقم موجود رہنے پر ہی گاڑیوں کو ٹول پلازا سے گذرنے کا موقع فراہم کیا جاتا تھا ۔ اب ان قواعد سے دستبرداری اختیار کرلی گئی ہے ۔ اقل ترین بیالنس کے بغیر بھی گاڑیوں کو ٹول پلازا سے گذرنے کا موقع فراہم کیا جائیگا ۔ 15 فبروری سے اس نئے قانون پر عمل آوری شروع ہوجائیگی ۔ نیشنل ہائی ویز اتھاریٹی تیاری کر رہی ہے ۔