فاشسٹوں کے خلاف بڑے عوامی مظاہرے

   

روم : اطالوی دارالحکومت روم میں پچاس ہزار سے زائد افراد نے ملک میں نئے فاشسٹ عناصر کے خلاف مظاہرے کیے اور انتہا پسند پارٹی ’فورسا نووا‘ پر پابندی عائد کیے جانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے ایسے بینرز اْٹھا رکھے تھے، جن پر ’’فاشزم، دوبارہ کبھی نہیں‘‘ جیسے نعرے لکھے ہوئے تھے۔ ایک ہفتہ قبل ’فورسا نووا‘ نامی پارٹی کے اراکین نے اپنے دفاتر میں یا کام کی جگہوں پر کورونا وائرس کی وبا کے باعث پابندیوں میں توسیع کے خلاف پرامن احتجاج کے بعد ملکی ٹریڈ یونین فیڈریشن CGIL کے صدر دفتر پر حملہ کر دیا تھا۔