فاصلاتی تعلیم کے طلبہ کیلئے مانو میں جاب میلہ

   

حیدرآباد۔25۔ مارچ (سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبہ تربیت و تعیناتی کے زیر اہتمام ڈسٹینس ایجوکیشن کے سال آخر اور کامیاب طلبہ کیلئے 29 اور 30 مارچ کو جاب میلہ منعقد کیا جارہا ہے۔ آن لائین اور آف لائین جاب میلہ یونیورسٹی کی سی ایس ای اکیڈیمی بلڈنگ میں منعقد ہوگا۔ ڈاکٹر محمد یوسف خاں انچارج کے مطابق اہل طلبہ 27 مارچ تک یونیورسٹی ویب سائیٹ پر لنک سے استفادہ کرکے اپنا رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9848171044 سے ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔ ر