فاصلاتی ڈپلومہ ان کمپیوٹر ، فنکشنل عربی ، فارسی و اردو میں داخلے

   

حیدرآباد :۔ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے مختلف ضامن روزگار کورسیس جیسے فاصلاتی ڈپلومہ ان کمپیوٹر ، فنکشنل عربی ، فارسی اور اردو میں داخلے کی آخری تاریخ 15 فروری مقرر ہے ۔ داخلہ آن لائن ہوگا اور کلاسیس بھی آن لائن ہوں گے ۔ کورس کے اختتام پر حکومت ہند کی جانب سے امتحان منعقد کیا جائے گا ۔ مزید تفصیلات کے لیے دفتر قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان ، تیسری منزل ایس وائی جے کامپلکس پتھر گٹی حیدرآباد سے راست یا فون نمبر 9948993158 پر جناب محمود علی خاں انچارج ایس آر بی سے ربط کریں ۔۔
سنی مرکز مرکزی اجتماع
حیدرآباد :۔ تحریک اسلامی کے زیر اہتمام مرکزی اجتماع 11 فروری 9 تا 11 بجے شب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ نگران تحریک اسلامی مولانا مفتی محمد فاروق رضا قادری کا ’ فضائل ماہ رجب المرجب ‘ پر خطاب ہوگا ۔۔