فاطمہ بانو پہلی مسلم خاتون ریسلنگ کوچ

   

اندور ۔8 جون (سیاست ڈاٹ کام)ملک کی واحد مسلم ریسلنگ کوچ فاطمہ بانو نے اپنا 45واں یوم پیدائش منایا اس موقع پر مدھیہ پردیش کے ارجن ایوارڈ یافتہ کوچ کرپا شنکر سمیت اہم شخصیات نے مبارکباد دی ہے ۔فاطمہ نے معاشرے میں گھر سے ہونے والی مخالفت کو نظرانداز کرتے ہوئے ریسلنگ میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں اور ملک کی پہلی خاتون ریسلنگ کوچ بن گئیں۔ آج فاطمہ بھوپال میں ریسلنگ کی بہترین کوچ کی حیثیت سے کام کررہی ہیں جس نے ملک اور مدھیہ پردیش میں ریسلنگ کی کامیابیوں میں اضافہ کیا ہے ۔ انہوں نے مذہب کی بندشوں کو توڑ کر ملک میں پہلی مسلمان خاتون ریسلنگ کوچ بننے کا اعزاز حاصل کیا اور اپنے خرچ پر بین الاقوامی سطح کی خواتین ریسلنگ کھلاڑیوں کا ایک گروپ تشکیل دیا۔ قومی تربیتی کیمپ میں گیتا ببیتا پھوگاٹ اور ساکشی ملک کو ٹریننگ دی۔