فاطمہ ثناشیخ شادی کیوں نہیں کرنا چاہتی ؟

   

Ferty9 Clinic

ممبئی ۔11 جنوری ( ایجنسیز) ٹی وی سے بالی ووڈ تک دھوم مچانے والی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ آج اپنی34 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ ایک ہندو والد اور ایک مسلمان ماں کے ہاں پیدا ہونے والی فاطمہ نے 2016 کی فلم دنگل سے پہچان حاصل کی۔ اس فلم میں وہ عامر خان کے مدمقابل تھیں۔ بعد ازاں وہ عامر خان کے ساتھ منسلک ہوگئیں۔ تاہم اپنی ذاتی زندگی میں فاطمہ شادی نہیں کرنا چاہتیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے اس کی وجہ بتائی۔ ثناء11 جنوری 1992 کو ممبئی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ کیا۔ وہ پہلی بار ساؤتھ سوپر اسٹارکمل ہاسن کی بلاک بسٹر فلم چاچی 420 میں نظر آئیں جو1997 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس وقت فاطمہ کی عمر صرف 5 سال تھی۔ فلموں کے علاوہ وہ اگلے جنم موہے بٹیا ہی کیجو اور بیسٹ آف لک نکی جیسے ٹی وی سیریلز میں بھی نظر آ چکی ہیں۔دنگل میں فاطمہ نے عامر خان کی بیٹی کا کردار ادا کیا جو ان سے27 سال بڑے ہیں۔ اس کے بعد دونوں نے 2018 کی فلم ٹھگز آف ہندوستان میں ایک ساتھ کام کیا۔ اس فلم کے بعد ہی ان دونوں کی محبت کی افواہیں پھیل گئیں۔ یہ افواہیں اس وقت بھی پھیلی جب2021 میں عامر نے کرن راؤکو طلاق دے دی۔ تاہم، بعد میں یہ معاملہ برفدان کے حوالہ ہوگیا تھا ۔ ایک انٹرویو میں فاطمہ ثنا شیخ نے کہا کہ وہ کبھی شادی نہیں کریں گی۔ اداکارہ نے اس کے پیچھے کی وجہ کے بارے میں بھی کھل کر بات کی۔ شادی کے بارے میں پوچھاگیا تو اس نے کہا کہ مجھے شادی سے کوئی غرض نہیں، میں ابھی بچہ ہوں، مجھے جینے دو۔فاطمہ سے مزید پوچھا گیا کہ آپ خود کو شادی کے لیے کب تیار سمجھتے ہیں؟ اس پر اداکارہ نے جواب دیا،کبھی نہیں، میں شادی پر یقین نہیں رکھتی، میرا ماننا ہے کہ اگر آپ کسی کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو آپ کو اسے دستاویزکرنے کی ضرورت نہیں، صرف کاغذ پر ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اس شخص سے محبت کرتے ہیں۔واضح رہے کہ ثناکو بالی ووڈ کی ایک باصلاحیت اداکارہ تصور کیا جاتا ہے ۔