نیویارک : امریکی چینل فاکس نیوز نے اطلاع دی ہیکہ 20 ستمبر کو شام 6 بجے سعودی ولیعہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے سینیئر سیاسی اینکر بریٹ بایر ’اسپیشل رپورٹ‘ میں انٹرویو میں کریں گے۔امریکی چینل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہیکہ سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کیساتھ 2019 کے بعد کسی بڑے امریکی نیوز چینل کا پہلا انٹرویو ہو گا۔ فوکس نیوز نے انٹرویو کے اہم موضوعات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے مستقبل اور امریکہ کیساتھ اس کے تعلقات کے حوالہ سے متعدد موضوعات انٹرویو میں شامل ہوں گے اورسینیئر اناؤنسر بریٹ بایر 19 اور 20 ستمبر کو سعودی عرب سے متعلق اسپیشل رپورٹ پیش کریں گے۔ جس میں ’پس دیوارسعودی عرب کا جائزہ‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔