اجین، 13 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے ضلع اجین کے راودھي تھانہ علاقہ میں آج صبح شادی کے بعد ماتا پوجن کے دوران جوش میں کی گئی فائر نگ سے دولہے کے والد کی موت ہو گئی ۔پولیس ذرائع کے مطابق جگوٹي گاؤں سے تعلق رکھنے والے وکرم سنگھ کے بیٹے کی شادی کے بعد ‘ماتاپوجن’ کے لئے جا رہے تھے ۔ اس دوران جوش میں فائرنگ کی گئی ۔ فائر نگ کے دوران گولی لگنے سے وکرم زخمی ہوگئے ۔ انہیں اسپتال لے جاتے وقت راستے میں موت ہو گئی۔پولیس نے معاملہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے ۔ لاش پوسٹ مارٹم کراکر اہل خانہ کو سونپ دی گئی ۔واضح رہے کہ مدھیہ پردیش کے شہری علاقوں میں ہی شادی کے موقع پر آتشبازی کے دوران بندوق سے فائرنگ کرنا ایک شان کی اور امیری کی علامت تصور کی جاتی ہے ۔