فتح آباد، حصارمیں فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ

   

فتح آباد؍ حصار، 17 جون (یواین آئی) ہریانہ کے فتح آباد اور حصار میں منگل کو اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کی حمایت میں عوامی تنظیموں کے ارکان نے انسانی زنجیر بنا کر مظاہرہ کیا۔فتح آباد میں جن سنگٹھن منچ کی قیادت میں بائیں بازو کی تنظیموں کے حامیوں نے منی سیکرٹریٹ پہنچ کر فلسطین کی حمایت کیلئے گیٹ کے قریب انسانی زنجیر بنائی۔اس دوران رام کمار بہبل پوریا، کونسلر موہن لال نارنگ اور ماسٹر راج پال متاتھل سمیت مقررین نے کہا کہ فلسطین کا غزہ آج صرف زمین کا ایک ٹکڑا نہیں ہے بلکہ ایک سلگتا ہوا مسئلہ ہے ۔