حیدرآباد۔/12 جولائی، ( سیاست نیوز) فتح نگر علاقہ میں ایک زنخہ کا بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ مقامی عوام کی اطلاع پر پولیس نے مقام واردات پہنچ کر ضابطہ کی کارروائی انجام دی اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔ زنخہ کے قتل کی اطلاع کے ساتھ ہی زنخوں کی بڑی تعداد فتح نگر پٹلہ بستی میں جمع ہوگئی اور پولیس اسٹیشن کا رخ کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ زنخہ کے قتل کی وجوہات اور قاتلوں کا پتہ چلانے میں پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ زنخوں کا کہنا ہے کہ گانجہ کے زیر اثر بدقماشوں نے ہی قتل کی واردات کو انجام دیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ع