کابل : طالبان نے کابل پر قبضہ اور امریکہ کو بدترین شکست دینے کے بعد امریکی شکست کی نشانیوں کو نمائش کے لیے پیش کردیا۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق افغان صوبے غزنی کے گورنر ہاؤس کے احاطہ میں امریکی فوج کی سابق چھاؤنی کی دیوار کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے جو امریکی شکست کی نشانی کے طور پر دکھائی جارہی ہے۔اس دیوار پر ان امریکی فوجیوں اور رجمنٹ کے نام کندہ ہیں جنہوں نے افغانستان میں طالبان کیخلاف طویل جنگ میں خدمات انجام دیں۔امریکی فوجی قبضہ میں لیے جانے والے اڈوں کی دیواروں پر اپنے نام عہدے کے ساتھ لکھا کرتے تھے اور اب یہ دیوار عوامی نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے۔اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے طالبان کے ثقافتی سربراہ ملا حبیب اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ہمیں افغانستان سمیت دنیا اور آنے والی نسلوں پر واضح کرنا ہوگا کہ کہ ہم نے امریکیوں کو شکست دی، چاہے اس کے باوجود وہ خود کو دنیا کی طاقت ور ترین پاور سمجھتے رہیں۔