ممبئی: آنے والی فلم فتح کا ٹریلر پیرکے روز ریلیزکیا گیا۔ ٹریلر میں دھماکہ خیز ایکشن اور ڈیجیٹل دنیا کا امتزاج دکھایا گیا ہے، جہاں سونْو سائبر مجرموں کا مقابلہ کرتے ہیں۔ یہ فلم سونْو سود کی بطور ہدایتکار پہلی فلم ہے۔ سائبر کرائم کے پس منظر پر مبنی اس فلم میں سونْو ایک سابق خصوصی آپریشنز افسر کے کردار میں نظر آئیں گے، جو مہلک صلاحیتوں کا حامل ہے، ایک تاریک ماضی رکھتا ہے، اور ڈیجیٹل دہشت کے ایک وسیع نیٹ ورک کو ختم کرنے کے مشن پر ہے۔ ٹریلر میں سونْو کا کردار بدعنوانی کو ختم کرنے اور معصوم زندگیاں خطرے میں ڈالنے والے مجرموں کا صفایا کرنے کے لیے تیار دکھایا گیا ہے۔