علماء سے رابطہ میں رہنے کی ضرورت، سرپور ٹاؤن میں جلسہ، علماء کا خطاب
سرپور ٹاؤن: سرپور ٹاؤن کہ مسجد یمنی میں تحفظ ختم نبوت جلسے کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرنے والوں میں مولانا اکرام الدین حیدر آباد, مولانا احمد مبین قاسمی ، حافظ منیر احمد نے شرکت کی جلسے کی نگرانی حافظ محمدعبدالصفیل اور مولانا مبین احمد قاسمی نہ کی۔ اس موقع پر مولانا مبین احمد قاسمی اور مولانا اکرام الدین نے کہا کہ ختم نبوت حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق خصوصی جلسے کا اہتمام کرنے کا مقصد مسلمانوں میں شعور بیداری اور احتیاط برتنا ہے اس لیے علماء کرام کی ہدایت پر شہر کے علاوہ ضلع کے مسجدوں میں فتنہ گوہر شاہی سے دوری اختیار کرنے کے لئے جلسوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے. اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یونس احمد گوہر پاکستانی کی جانب سے شروع کیا گیا فتنہ آج سارے ہندوستان میں پھیل رہا ہے اور نعوذ باللہ نبی مہدی علیہ السلام ہونے کا دعوی کرتے ہوئے سارے مسلمانوں کو گمراہ کیا جارہا ہے اور ہر روز ایک نیا فتنہ منظر عام پر آ رہا ہے اور سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کے ذریعے بھولے بھالے مسلمانوں کو اسلام سے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے . اور فتنہ گوہر کو عام کرنے کے لیے دیہی علاقوں میں شعور بیداری مہم چلاتے ہوئے فتنہ گوہر کے ٹی وی چینل کو دیکھنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے اس لیے مسلمانوں کو چاہیے کہ فتنہ گوہر سے بچیں اور فتنہ گوہر کو پھیلانے والوں کو گاؤں میں داخل ہونے نہ دینے کا مسلمانوں کو مشورہ دیا۔ اس کے علاوہ کچھ لوگ پیغامبر عیسی علیہ السلام اور مہدی علیہ السلام ہونے کا نعوذباللہ دعوی کر رہے ہیں ۔ اس لئے امت مسلمانوں کو چاہیے کہ سب مسلمانوں کو اتحاد کے ذریعے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر فتنہ گوہر شاہی کے ارادوں کو ناکام کرتے ہوئے دوری اختیار کرنا چاہیے اس کے علاوہ مسلمانوں کو ہر وقت علمائے کرام سے رابطہ میں رہنے کا مسلمانوں کو مشورہ دیا تاکہ فتنہ گوہر شاہی کو ذرہ سکے. اس موقع پر مقامی مسلمانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔