فجی میں شری ستیہ سائیں ہاسپٹل

   

نئی دہلی؍سووا: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج فجی کی راجدھانی سووا میں بچوں کے دل کی بیماریوں کے علاج کے لیے ایک اسپتال شری ستیہ سائیں سنجیونی چلڈرن ہارٹ اسپتال کا افتتاح کیا اور کہا کہ یہ اسپتال نہ صرف فجی بلکہ یہ بحرالکاہل علاقے میں خدمات کا ایک مضبوط قیام ہوگا۔ مودی نے فجی کے وزیر اعظم فرینک بینی ماراما کوان کی سالگرہ کی مبارکباد دی، جو اس موقع پر سووا میں موجود تھے ۔