فجی نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ملک گیر کرفیو نافذ کیا

   

Ferty9 Clinic

سووا ، 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فجی نے جمعہ کو عالمی وبا کووڈ -19 کی روک تھام کے لئے ملک گیر کرفیو نافذ کر دیا ۔ فجی کے وزیر اعظم فرینک بانیماراما نے اس کا اعلان آج پارلیمنٹ میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ -19 کی روک تھام کے لئے احتیاطی طور پر اٹھائے گئے قدم کے تحت ملک میں مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے سے صبح پانچ بجے تک ہر روز کرفیو نافذ رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس کی وجہ سے کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ لیا ہے کیونکہ حکومت کی طرف سے نقل و حرکت پر روک لگانے پر بھی لوگ سرکاری اہدایات پر سنجیدگی سے عمل نہیں کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا‘‘ اگر لوگ اس مسئلہ پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ، تو ہم یہ قدم اٹھانے کے لئے مجبور نہیں ہوئے ہوتے ۔ جب ہم غیر ضروری سفر، قریبی رابطے اور بڑے اجتماعات میں شامل ہوں گے ، تو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو نہیں روک پائیں گے ۔ اسی وجہ سے ہم آج رات 10 بجے سے صبح پانچ بجے تک ملک بھر میں کرفیو لگانے کا اعلان کررہے ہیں۔