فجی کے سابق وزیراعظم فرینک بینی ماراما کو اپنے خلاف کرپشن کا کیس بند کرانے پر ایک سال کی سزا سنادی گئی۔فجی فرسٹ پارٹی کے رہنما فرینک بینی ماراما 15 سال تک فجی کے وزیراعظم رہے اور 2022 میں شکست کے بعد وہ اقتدار سے الگ ہوئے، انہیں فجی کی ساوتھ پیسیفک یونیورسٹی میں اپنی حکومت کے دوران کرپشن کیس بند کروانے کے الزامات کا سامنا تھا جس پر عدالت نے انہیں ایک سال کی سزا سنائی۔