فجی کے وزیر اعظم کا اتوار سے سہ روزہ دورہ ہندوستان

   

نئی دہلی، 21 اگست (یو این آئی) فجی کے وزیر اعظم سیتونی رابوکا اتوار کو تین روزہ دورے پر ہندوستان پہنچیں گے ۔وزارت خارجہ نے آج کہا کہ ان کی اہلیہ سلویتی رابوکا بھی ان کے ساتھ ہوں گی، فجی کے وفد میں صحت اور طبی خدمات کے وزیر رتو انتونیو لالابالاو اور سینئر حکام شامل ہوں گے ۔ وزیر اعظم بننے کے بعد مسٹر رابوکا کا ہندوستان پہلا دورہ ہوگا۔ وہ 25 اگست کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ بات چیت کریں گے ، وزیر اعظم مودی معزز مہمان کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام گے ۔مسٹر رابوکا صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے بھی ملاقات کرنے والے ہیں۔ وزیر اعظم رابوکا انڈین کونسل آف ورلڈ افیئرز میں ‘اوشین آف پیس’ کے موضوع پر ایک لیکچر بھی دینے والے ہیں۔فجی کے وزیر اعظم کا یہ دورہ ہندوستان اور فجی کے درمیان طویل مدتی اور مستقل تعلقات کو اجاگر کرتا ہے ۔ یہ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور لوگوں کے درمیان قریبی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے دونوں ممالک کے مسلسل عزم کا اعادہ کرتا ہے ۔