فحش اشتہارات سے نمٹنے زیادہ موثر اقدامات کی ضرورت: جائوڈیکر

   

نئی دہلی۔3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جائوڈیکر نے آج کہا کہ زیادہ موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ تاکہ فحاشی اور عریانیت سے جو ذرائع ابلاغ کے اشہاروں میں پائی جاسکتی ہے، نمٹا جاسکے۔ وہ سماج وادی پارٹی کے رکن رام گوپال یادو کے راجیہ سبھا میں وقفہ صفر کے دوران ظاہر کردہ اندیشے کا جواب دے رہے تھے انہوں نے کہا کہ 6700 شکایات کی یکسوئی کی جاچکی ہے۔ تاہم ان کے خیال میں مزید موثر اقدامات ضروری ہیں۔ جائوڈیکر نے کہا کہ وہ یادو سے اتفاق رائے کرتے ہیں کہ یہ ایک اہم مسئلہ ہے۔ یادو نے مطالبہ کیا کہ ایسے اشتہارات پر امتناع عائد کیا جائے تاکہ تمدن کو برے اثرات سے محفوظ رکھا جاسکے۔ سماج وادی پارٹی رکن نے کہا ہے کہ اشتہارات میں جو برقی ذرائع ابلاغ اور اغبارات میں بشمول رسالے شائع ہورہے ہیں، دن بہ دن عریانیت اور فحاصی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشکل ہوگیا ہے کہ ٹی وی پر خبریں بھی ارکان خاندان کے ساتھ دیکھی جائیں کیوں کے درمیان وقفہ کے دوران کئی اشتہارات بتائے جاتے ہیں جن میں فحاشی اور عریانتی بھری ہوتی ہے۔ قبل ازیں ان کے پارٹی ساتھی جیہ بچن نے بھی بڑھتی ہوئی خواتین کے خلاف جرائم کی تعداد اور عدم ماوات کے سلوک کا مسئلہ اٹھایا تھا۔