نئی دہلی : فحش ایپ ’بلی بائی‘ کی تحقیقات کے تحت ممبئی پولیس نے اس تنازعہ کے پس پردہ کارفرما تیسرے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ 21 سالہ مینک راول کو گرفتار کیا گیا ہے اور اس کیس کے نیپال سے رابطہ کا بھی پتہ چلا ہے۔ قبل ازیں پولیس نے انجینئرنگ اسٹوڈنٹ وشال جھا اور مبینہ سرغنہ شویتا سنگھ کو گرفتار کیا تھا۔ ممبئی پولیس نے شویتا اور وشال کا بیان قلمبند کرلیا ہے۔ وشال 10 جنوری تک پولیس ریمانڈ میں ہے جبکہ شویتا کی ریمانڈ آج ختم ہوگئی۔
تریپورہ بی جے پی رکن اسمبلی نااہل
اگرتلہ : تریپورہ اسمبلی کے اسپیکر رتن چکرورتی نے آج بی جے پی رکن اسمبلی آشیش داس کو نااہل قرار دیا، جو 31 اکٹوبر 2021ء کو ٹی ایم سی میں شامل ہوگئے تھے۔ 43 سالہ آشیش نے پارٹی چھوڑنے سے قبل سیاست میں پارٹی کی قیادت پر تنقیدیں کئے تھے۔