فخرکی ٹی 20 میں جگہ نہیں بنتی:لطیف

   

Ferty9 Clinic

کراچی ۔ 8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر راشد لطیف نے کہا ہے کہ فخر زمان کی ٹی20 ٹیم میں جگہ نہیں بنتی کیونکہ وہ ٹی20 فارمیٹ کے کھلاڑی ہی نہیں ہیں۔ فخر زمان ایک عرصے سے ناقص فارم کا شکار ہیں جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ 12 ٹی20 میچوں میں وہ صرف 110 رنز بنا سکے ہیں۔ اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو میں سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ فخر زمان ٹی20 ٹیم میں جگہ کے مستحق نہیں۔انہوں نے کہا کہ فخر زمان ٹی20 کے کھلاڑی نہیں، 3 اور 4 اننگز کے علاوہ انہوں نے ٹی20 کرکٹ میں کوئی بھی اچھی اننگز نہیں کھیلی۔ ٹی20 ٹیم میں ان کا کردار ایک ہارڈ ہٹنگ بیٹسمین کا ہے لیکن ایک خراب تکنیک کے ساتھ ایسا ہونا مشکل ہے۔ فخر زمان ونڈے کرکٹ کے ایک بہترین بیٹسمین ہیںکیونکہ انہیں وکٹ پر جمنے کا وقت ملتا ہے جس کے بعد وہ بولنگ میں کی گئی تبدیلیوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔