فخری زادہ قتل کیس میں چار ملزمان کے خلاف وارنٹ جاری

   

تہران : ایرانی پولیس کے ترجمان مہدی حاجیان نے اعلان کیا ہیکہ تہران نے اپنے نیوکلیئر سائنسدان فخری زادہ کے قتل میں ملوث چار ملزمان کے ریڈ وارنٹ جاری کرتے ہوئے انٹرپول سے ان کی گرفتاری میں مدد کی درخواست کی ہے۔ ایرانی نیوکلیئر پروگرام کے ’خالق‘ محسن فخری زادہ کو گزشتہ سال 27 نومبر کو تہران کے قریب ہلاک کر دیاگیا تھا۔مہدی حاجیان نے ان محسن فخری زادہ کے مبینہ قاتلوں کی شناخت اور ان کے ملک کا تذکرہ نہیں کیا لیکن ایرانی عہدیداروں نے پہلے اعلان کیا تھا ۔