فخر زماں کا کورونا ٹسٹ منفی آیا

   

کراچی ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ ٹیم کے اوپنر فخر زمان کا کورونا وائرس کا ٹسٹ منفی آ یا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق فخر زمان کے دیگر ٹسٹ بھی منفی آئے ہیں۔ طبیعت میں بہتری آنے پر فخر زمان کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پی سی بی نے کہا تھا کہ اوپنر فخر زمان کا بخار اترگیا ہے جس کے بعد وہ پہلے سے بہتر محسوس کرنے لگے۔تیز بخار میں مبتلا ہونے کے باعث ٹیم کے ساتھ نیوز لینڈ کے ٹور پر نہ جانے والے فخر زمان کی حالت اب پہلے سے کافی بہتر ہے۔