برلن : جرمن صدر فرینک والٹر اشٹائن مائر نے چانسلر انجیلا مرکل سے نئی حکومت کے قیام تک اپنے عہدے پر فائز رہنے کی اپیل کی ہے۔ 26 ستمبر کو منعقد ہونے والے انتخابات کے بعد پارلیمان کی پہلی نشست کے بعد ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں مرکل اور حکومت کے دیگر ارکان کو مدت فرائض پوری ہونے کا سرکاری نوٹس دے دیا گیا۔ اشٹائن مائر نے اس دوران اپنے خطاب میں مرکل کی 16سالہ خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمارے ملک کی قیادت ایسے وقت میں کی جو بحرانوں اور اتار چڑھاؤ کا شکار تھا۔