حیدرآباد ۔ 26 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : اکثر لوگ گھر کے کھانے سے زیادہ باہر کا کھانا پسند کرتے ہیں ۔ فاسٹ فوڈسنٹرس پر لوگ ایگ فرائیڈ رائس (انڈے کا تلا ہوا کھانا ) اور بعض لوگ چکن فرائیڈ رائس کھانے کو زیادہ پسند کرتے ہیں ۔ اکثر لوگ اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ گھر کے باہر جاکر فاسٹ فوڈ پر کھانا کھاتے ہیں ۔ لیکن یہ کھانا انسانی صحت کے لیے کافی نقصان دہ ثابت ہوتا ہے ۔ فرائیڈ رائس صحت کے لیے بالکل بھی اچھا نہیں ہے ۔ کیوں کہ ایک بار پکائے گئے چاول کو دوبارہ گرم کرنے اور تلنے سے ہاضمے کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں ۔ اس سے سینے میں جلن بدہضمی ، گیس اور دیگر مسائل پیدا ہوسکتے ہیں ۔ فرائیڈ رائس کے لیے استعمال ہونے والا تیل کئی بار استعمال ہوتا ہے ۔ فرائیڈ رائس میں مصالحے اور اضافی تیل کو بار بار گرم کیا جائے تو اس میں موجود ٹرانس فیٹس دل کو نقصان پہنچاتے ہیں ۔ بہت زیادہ تلے ہوئے چاول سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے ۔ ماہرین کا مشورہ ہے کہ دل کے مسائل میں مبتلا افراد تلے ہوئے کھانے سے مکمل پرہیز کریں ۔ فرائیڈ رائس میں استعمال ہونے والا سویاساس ، چلی ساس ، نمک ، سرکہ جیسے اشیاء ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ پیدا کرتے ہیں ۔ اس کے استعمال سے موٹاپا بھی بڑھتا ہے ۔ ماہرین نے مشورہ دیا کہ سبھی لوگ چینیز فاسٹ فوڈ میں کھانے سے پرہیز کریں ۔ اس کے استعمال سے صرف نقصان کے علاوہ کچھ نہیں ہے ۔۔ ش
