پیرس : فرانس کے صدر امانوئیل میکرون نے کہا ہے کہ سیاسی فریم موزوں نہ ہونے کی وجہ سے ہم مالی سے نکل چْکے ہیں لیکن ہم اپنے سسٹم کو، تنظیمِ نو کے بعد، ساحل سے آگے تک وسیع کریں گے”۔فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق امانوئیل میکرون نے ،دورہ برّاعظم افریقہ کے دوران کیمرون کے دارالحکومت یاوندے میں، فرانسیسی کمیونٹی سے خطاب کیا۔خطاب میں میکرون نے کہا ہے کہ افریقہ کی سلامتی کے معاملے میں فرانس اپنے عزائم کو برقرار رکھیگا۔ غیر موزوں سیاسی توجیہات کی وجہ سے ہم مالی سے انخلاء کرچکے ہیں لیکن ہم، اپنے سسٹم کو تنظیمِ نو کے بعد ساحل سے آگے تک پھیلائیں گے”۔صدر میکرون نے کیمرون کے صدر پاول بیا کے ساتھ مذاکرات کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس میں افریقہ میں روس کے اثر و رسوخ کو تشویشناک قرار دیا اور کہا ہے کہ روس غذائی اجناس اور توانائی کو بطور اسلحہ استعمال کر رہا ہے۔میکرون نے دعوی کیا ہے کہ روس، رشیہ ٹو ڈے یا پھر سپٹنک جیسی خبررساں ایجنسیوں کے ذریعے برّاعظم افریقہ میں غلط خبریں پھیلا رہا ہے۔