جدہ : فرانسیسی بحری جہاز ’لورین‘ جنگ زدہ سوڈان سے400 افراد کو لے کر سعودی عرب کی جدہ بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے۔ فرانسیسی فریگیٹ پر آنے والوں میں سوڈان میں اقوام متحدہ کے عملے کا ایک مشن بھی شامل ہے۔اس تناظر میں سعودی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ سوڈان میں تشدد سے فرار ہونے والے 50 سے زائد ممالک کے 1,687 شہریوں کو لے کر ایک بحری جہاز سعودی عرب پہنچا ہے، یہ اپنی نوعیت کا اب تک کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن ہے۔ ایک بیان میں وزارت خارجہ نے مملکت کی سوڈان میں پھنسے غیر ملکی شہریوں کے انخلاء کیلئے کی جانے والی کوششوں کو موثر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے منگل کو کہا تھا کہ سعودی عرب سوڈانی بھائیوں کے ساتھ انخلاء کے لیے محفوظ راستے فراہم کرنے کے لیے بات چیت کر رہا ہے۔خرطوم میں 72 گھنٹے کی جنگ بندی کے آغاز کے بعد حالات قدرے پرسکون ہیں جب کہ عرب اور بیرونی ممالک کے شہریوں کا انخلا جاری ۔