فرانسیسی صدارتی امیدوار کا اسکارف اوڑھنے پر پابندی کا منصوبہ

,

   

پیرس: فرانس کے صدارتی انتخابات میں امینوئل میکخوان کی حریف میرین لے پپن نے مسلمان خواتین کیا سکارف پر پاپندی لگانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صدر میکخوان نے کہا ہے کہ لے پین اگر فرانس کی نئی صدر منتخب ہو گئیں تو ملک خانہ جنگی کا شکار ہو سکتا ہے۔ٹیلی وڑن پر صدارتی امیدواروں کے مباحثے کے دوران لے پین نے تصدیق کی کہ وہ سکارف کے بارے میں اپنی سوچ پر قائم ہیں۔انہوں نے اسکارف کو اسلام پسندوں کی وردی‘ کہا اور ساتھ وضاحت کی کہ وہ مذہب اسلام کے خلاف نہیں لڑ رہیں۔اس کے جواب میں میکخوان نے کہا کہ ’اگر آپ ایسا کریں گی تو فرانس کو خانہ جنگی میں دھکیلنے کا سبب بنیں گی۔ میں یہ بات پورے خلوص سے کہہ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ فرانس روشن خیالی اور عالمگیریت کا گھر ہے۔ یہ عوامی جگہوں پر مذہبی علامتوں کے استعمال پر پابندی لگانے والا دنیا کا پہلا ملک ہو گا۔جس چیز کی تجویز آپ دے رہی ہیں، وہ معقول نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’آپ کیا تجویز دیتی ہیں کہ ہیڈ اسکارف یا کسی اور مذہبی علامت کے تعاقب کے لیے کتنے پولیس اہلکار درکار ہوں گے؟ انہوں نے کہا کہ مناسب انتظام کیا جائے گا۔