مختلف پروگراموں میں شرکت‘ کل وزیر اعظم مودی سے ملاقات
نئی دہلی ۔15؍فروری ( ایجنسیز) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اپنی اہلیہ کے ساتھ 16 فروری کو ممبئی پہنچیں گے۔ وزارت خارجہ نے فرانسیسی صدر کے شیڈول کے حوالے سے تفصیلات شیئر کی ہیں۔ میکروں 16 فروری کو 11.30 بجے ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچیں گے اور ان کا سرکاری دورہ 17 فروری کو شروع ہوگا۔ منگل، 17 فروری 3.15 بجے وہ لوک بھون میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔اس ملاقات کے دوران دونوں قائدین یادداشت مفاہمت کا تبادلہ کریں گے اور مشترکہ بیان جاری کریں گے۔ ہند۔فرانس انوویشن فورم ہوٹل تاج محل پیلس میں شام 5.20 بجے منعقد ہوگا۔ اس کے بعد 8.15 بجے وہ گیٹ وے آف انڈیا پر ہند۔ فرانس اختراع کا سال تقریب میں شرکت کریں گے۔چہارشنبہ 18 فروری دوپہر 1 بجے، صدر میکروں نئی دہلی میں بھارت منڈپم پہنچیں گے۔صبح 10.40 بجے وہ پھر کنٹری پویلین کا دورہ کریں گے۔ 12 بجے فرانسیسی صدر لیڈرز پلینری اور ورکنگ لنچ میں بھی شرکت کریں گے۔ وہ سہ پہر 3.45 پر فرانس کیلئے روانہ ہوں گے۔اس سے قبل ، وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ دورے کے دوران دونوں لیڈر ہورائزن 2047 کے روڈ میپ میں بیان کردہ متعدد شعبوں میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ مزید ، قائدین ہند۔بحرالکاہل میں تعاون سمیت باہمی فائدے کے علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔صدر میکرون نئی دہلی میں AI امپیکٹ سمٹ میں شرکت کریں گے۔یہ دورہ وزیر اعظم مودی کے دورہ فرانس کے بعد ہورہا ہے اور یہ ہند۔فرانس اسٹریٹجک شراکت داری کے باہمی اعتماد اور گہرائی کے ساتھ ساتھ اسے مزید گہرا کرنے کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔