فرانسیسی صدرکا یکم دسمبر کو دورۂ امریکہ

   

واشنگٹن: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون یکم دسمبر کو امریکہ کا دورہ کریں گے۔ چینی ذرائع ابلاغ نے وائٹ ہائوس کے جاری بیان کے حوالیسے بتایا کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون یکم دسمبر کو امریکہ کا دورہ کریں گے ، یہ دورہ جو بائیڈن کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے کسی غیر ملکی سربراہ کا امریکہ کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔وائٹ ہاس کی پریس سیکرٹری کرین جین پیئر نے بیان میں کہا کہ دورہ کے دوران دونوں رہنما مشترکہ عالمی چیلنجز اور دو طرفہ دلچسپی کے شعبوں پرمسلسل قریبی شراکت داری پر تبادلہ خیال کریں گے۔