ماسکو ۔ روس نے کہا ہے کہ صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کے دوران فرانسیسی صدر میکرون کو غیر معمولی طور پر لمبی میز پر بٹھانے کی وجہ میکروں کی جانب سے کورونا ٹسٹ کرانے سے انکار تھا۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان پیر کے روز ملاقات ہوئی تھی۔ روسی صدر کے ایک ترجمان کے مطابق میکرون نے کورونا ٹسٹ کرانے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد یہ اقدام کیا گیا۔