انقرہ : ترک صدر رجب طیب اردغان کا کہنا ہیکہ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کو دماغی معائنے کی ضرورت ہے۔ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں ترک صدر نے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئیل میکرون کو ان کی مسلم مخالف پالیسیوں پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔طیب اردغان کاکہنا تھاکہ ایسے سربراہِ مملکت کے بارے میں سوائے اس کیکیا کہا جاسکتا ہے کہ وہ سب سے پہلے اپنے دماغ کا معائنہ کروائے جو اپنی ریاست کے مختلف مذہب سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد سے ایسا برتاؤ کرتا ہے۔خیال رہیکہ فرانسیسی صدرکے حالیہ دنوں سامنے آنے والے بیانات کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان اختلافات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ دنوں فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے ملک میں خواتین پر حجاب پہننے کی پابندی کو نجی شعبے میں بھی لاگو کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھاکہ اسلام ایک مذہب کے طور پر دنیا بھر میں بحران کا شکار ہے، وہ فرانس کی سیکیولر اقدار کو ’سخت گیر اسلام‘ سے محفوظ بنائیں گے۔