فرانسیسی عدالت نے سوئس بینک کا جرمانہ کم کرکے 2ارب ڈالرکردیا

   

پیرس : فرانسیسی عدالت نے سوئس بینک یو بی ایس کو2 ارب ڈالر جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یو بی ایس بینک پر فرانسیسی اشرافیہ کو ٹیکس چوری میں مدد دینے کا الزام تھا جس کی پاداش میں بینک کو 2019 میں عدالت نے 5 ارب ڈالر جرمانے کی سزا سنائی تھی۔سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کے بعد عدالت نے جرمانے کی رقم کم کرکے 2ارب ڈالر کردی ہے۔ یو بی ایس بینک کے خلاف اسکا ایک سابق ملازم وعدہ معاف گواہ بن گیا تھا۔