پیرس ۔ فرانسیسی فوج کے مطابق افریقی ملک برکینا فاسو میں ملکی فورسز کے ساتھ مل کر کیے گئے ایک آپریشن میں 40 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ بیان کے مطابق یہ ’مسلح دہشت گرد گروپ‘ پڑوسی ملک بنین میں دو حملوں کا ذمہ دار تھا جن میں ایک فرانسیسی شہری سمیت نو افراد مارے گئے تھے۔ اس بیان کے مطابق جمعرات کو دہشت گردوں کے ایک گروپ کو برکینا فاسو کی سرحد عبور کرتے وقت ڈرون سے نشانہ بنایا گیا جب تین فضائی حملوں میں 30 سے زائد عسکریت پسند مارے گئے۔ فرانس کے پانچ ہزار فوجی اس وقت دیگر افریقیی ممالک کے ساتھ مل کر ’آپریشن برکھان‘ کی قیادت کر رہے ہیں جس کا مقصد ساحل کے علاقے میں مذہبی شدت پسندوں کا مقابلہ کرنا ہے۔