پیرس ۔ فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کی دھمکی کے بعد فرانسیسی ماہی گیروں نے بھی برطانیہ کے خلاف ملک گیر احتجاج شروع کر دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق جمعہ کے روز ماہی گیروں نے رودبارِ انگلستان کے راستے برطانیہ سے آنے والے 2 جہازوں کو سینٹ مالو کی بندرگاہ پر لنگرانداز ہونے سے روک دیا۔ شمالی فرانس فشریز کمیٹی کے چیئرمین اولیور لیپرٹری نے دھمکی دی تھی کہ وہ برطانیہ کے خلاف اپنے مطالبات کی منظوری کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع کریں گے۔شمالی فرانس فشریز کمیٹی کے چیئرمین نے یہ دھمکی فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں کے ساتھ بات چیت میں حوصلہ افزائی کے بعد دی ہے۔ اس سے قبل فرانسیسی صدر نے ماہی گیروں کو لائسنس جاری نہ کرنے پر برطانیہ کے خلاف براہ راست راست اقدامات کی دھمکی دی تھی۔ اولیور لیپرٹری نے دھمکی دی کہ ٹریڈ یونینز اور کپتان آئندہ چند یوم کے دوران سخت ایکشن لیں گے جس سے برطانوی معیشت کو نقصان پہنچے گا، جب تک ماہی گیری کے معاملے پر ڈائوننگ اسٹریٹ کے ساتھ باضابطہ کوئی معاہدہ نہ ہو رد عمل جاری رہے گا اور ہم مسلسل برطانوی مفادات میں خلل ڈالیں گے۔