فرانسیسی وزیرخارجہ کی شام آمد

   

پیرس: فرانس کی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ اس کے ایک اعلیٰ سفارتکار جمعہ کو دمشق پہنچے ہیں جو شام کے نئے رہنما سے ملاقات کیلئے کسی بڑی مغربی طاقت کے اولین دورے کا آغاز ہے۔ برلن کے مطابق فرانسیسی وزیرخارجہ ڑاں نول باروٹ کے ساتھ جرمن ہم منصب اینالینا بیرباک بھی شامل ہوں گی۔وہ مل کر یورپی یونین کی جانب سے احمد الشرع سے ملاقات کریں گے جنہوں نے دسمبر کے اوائل میں شام کے دیرینہ حکمران بشار الاسد کو اقتدار سے ہٹانے کیلئے اسلام پسند افواج کی قیادت کی تھی۔