ماسکو/پیرس، یکم جون (یواین آئی) روس نے کہا ہے کہ فرانس امن کی کوشش نہیں کر رہا بلکہ اس پر دباؤ بڑھا رہا ہے ۔کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ہفتے کے روز روسی صحافی پاول زروبین کو بتایا کہ فرانس امن کے راستے پر نہیں ہے ۔ فرانس روس پر دباؤ بڑھانے کی راہ پر گامزن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اصل صورتحال کو نہیں سمجھتے اور سمجھتے ہیں کہ دباؤ انہیں اپنے مقاصد کے حصول میں مدد دے سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ “کسی کو صرف اس بات پر افسوس ہوسکتا ہے کہ فرانسیسی قوم کے سربراہ کو حقیقی صورتحال کا ادراک نہیں ہے ۔ مسٹر ایمانوئل میکرون بار بار روس مخالف بیانات اور تجاویز دے چکے ہیں۔
روس میں پل گرنے سے
7 افراد ہلاک
ماسکو، یکم جون (یواین آئی) روس کے برانئسک علاقے میں پل گرنے کے واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 69 ہو گئی ہے جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ حادثہ میں 7افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ علاقے کے گورنر الیگزینڈر بوگوماز نے یہ اطلاع دی ہے ۔ انہوں نے ٹیلی گرام پر لکھاکہ “ضلع ویگونیچسکی میں متاثرین کے بارے میں معلومات۔ اس وقت تک متاثرین کی تعداد 69 ہے ، جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔