فرانس اور اٹلی میں سیلاب ،12ہلاک

   

پیرس : فرانس کے جنوب مشرقی اور اٹلی کے شمال مغربی علاقوں میں ریکارڈ توڑ بارش اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔ حکام نے کم از کم 12 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ مزید 20افراد ابھی لاپتہ ہیں۔ پہاڑی علاقوں میں جمعہ اور ہفتہ سے جاری سیلاب میں بچاؤ کاری ٹیمیوں کو لوگوں کی تلاش میں کافی مشکلات کا سامنا ہے اور اب تک پانی سے جو نعشیں نکالی گئی ہیں حکام کو ان کی شناخت میں دشواری پیش آرہی ہے۔