اقوام متحدہ، 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور فرانس کے وزیر خارجہ جین ویز لی ڈرائن کے درمیان نیویارک میں ایک اہم میٹنگ ہو رہی ہے ۔اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کے میڈیا آفس نے پیر کو یہ اطلاع دی۔مسٹر ظریف نے اتوار کو ٹیلی ویژن نیوز چینل سی بی ایس کو دئیے انٹرویو میں کہا کہ ایران امریکہ کے ساتھ نیوکلیئر معاہدہ کو لے کر بات چیت کرنا چاہتا ہے لیکن یہ بات چیت موجودہ نیوکلیئر معاہدہ کے دیگر دستخط کنندگان ممالک کے سامنے ہونا چاہئے ۔اس سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ نے جمعہ کو کہا تھا کہ 25 ستمبر کو نیویارک میں ایران اور چھ ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات ہوگی۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ روس، چین، فرانس جرمنی اور برطانیہ کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ بھی کرنا چاہتے ہیں۔
