پیرس : فرانسیسی عدالت میں دائر مقدمہ میں مدعی کا موقف تھا کہ ’ایجنٹ اورنج‘ نامی کیمیکل کی امریکی فوج کو فروخت سے کئی افراد کو تقصان پہنچا۔ پیرس میں ایک عدالت نے ویتنام جنگ کے دوران استعمال ہونے والے ’ایجنٹ اورنج‘ نامی کیمیکل بنانے والی کمپنیوں کے خلاف ماحولیاتی کارکن ٹران ٹو نا کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ ٹران ٹو نا اپنی درخواست میں مونسینٹو سمیت 14 زرعی کیمیکل بنانے والی کمپنیوں پر الزام عائد کیا تھا کہ ویتنام جنگ کے دوران امریکی فوج کو ایجنٹ اورنج فرخت کر کے وہ ان کو اور دیگر افراد کو شدید نقصان پہنچنے کا باعث بنیں، کیونکہ مدعی کے بقول امریکی فوج کی جانب سے اس کیمیکل کے استعمال کے اثرات تباہ کن تھے۔