پیرس۔ فرانس میں ایلپس کے پہاڑی سلسلے کے علاقے ساووئی میں برفانی تودے گرنے کے 2 مختلف واقعات میں کم از کم7 افراد ہلاک ہو گئے۔یہ دونوں واقعات گزشتہ سہ پہر تھوڑے تھوڑے وقفے سے پیش ا?ئے۔مرنے والے تمام افراد ہائیکرز تھے، جن کی عمریں 42 سے 71برس کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ فرانس کا یہ علاقہ اٹلی کی سرحد کے قریب ہے اور وہاں شدید برف باری کی وجہ سے پہاڑوں سے مزید برفانی تودے گرنے کا خطرہ ہے۔